بھارتی اداکارہ پرینکا کھیرا نے بھوجپوری اسٹار پون سنگھ کے ساتھ نئے گانے کے بعد شہرت کی بلندیوں کو چھولیا، جگہ جگہ خوبصورتی کے چرچے، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
ٹیلی ویژن کے سوپ اوپیرا دیوانشی میں رجو، شاستری سسٹرز میں کاجل نیل سرین، اور آدھے ادھور چنی کے طور پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی پرینکا کھیرا پیشہ ورانہ طور پر ماڈل، لپ سنک آرٹسٹ، انفلوئنسر اور ڈانسر ہیں۔
اداکارہ پرینکا کھیراکے میوزک ویڈیو یاد آتی نہیں کو کافی پسند کیا جا رہا ہے جس میں وہ لالی پاپ لگےلو فیم بھوجپوری اسٹار پون سنگھ کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔
گانے میں پرینکا کھیراکی وجہ سے مداح ان کے میوزک ویڈیو کو بار بار دیکھ رہے ہیں ، مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے نین و نقش تو خوبصورت ہیں ہی وہیں ان کا اسٹائل بھی غضب کا ہے۔







گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں









