اداکار ول اسمتھ کو کرس راک کو مکا مارنے کے بعد سخت نتائج کا سامنا

تازہ ترین

تازہ ترین

اداکار ول اسمتھ کو کرس راک کو مکا مارنے کے بعد سخت نتائج کا سامنا
اداکار ول اسمتھ کو کرس راک کو مکا مارنے کے بعد سخت نتائج کا سامنا

امریکی اداکار ول اسمتھ کو 2022ء کی آسکر ایوارڈز کی تقریب کے دوران کامیڈین کرس راک کو مُکا مارنے کے بعد سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایسی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ول اسمتھ کی 2017 کی مشہور فلم ’برائٹ‘ کا سیکوئل بنانے کا ارادہ نیٹ فلکس نے منسوخ کردیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق، نیشنل جیوگرافک نے ول اسمتھ کے نئے نان فکشن شو ’پول ٹو پول‘ کی پروڈکشن میں بھی تاخیر کی ہے۔ 

شو کی فلم بندی، جو تین ہفتوں میں شروع ہونے والی تھی، اس کو رواں سال کے اختتام تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارجن کپور کے ساتھ تعلقات پر تنقید کرنے والوں کو ملائیکہ اروڑا کا کرارا جواب

بعدازاں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلم ’برائٹ‘کےسیکوئل کو بنانے کا ارادہ منسوخ کرنا مبینہ طور پر گزشتہ ماہ اکیڈمی ایوارڈز کے دوران  پیش آنے والے واقعے سے غیر متعلق ہے۔

جبکہ ایک اور رپورٹ کے مطابق،  نیٹ فلکس کی جانب سے فلم’برائٹ‘کا سیکوئل ہی نہیں بلکہ اداکار کی ایک اور فلم کو بھی روکا گیا ہے۔

دوسری جانب سونی پکچرز نے بھی اپنی فلم’بیڈ بوائز 4‘ کو روکا ہے، جس میں  ول اسمتھ اداکاری کررہے ہیں۔

Related Posts