وزیر اعظم ترک صدر کے ہمراہ پاک ترکی کونسل اجلاس کی صدارت کرینگے

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم ترک صدر کے ہمراہ پاک ترکی کونسل اجلاس کی صدارت کرینگے
وزیر اعظم ترک صدر کے ہمراہ پاک ترکی کونسل اجلاس کی صدارت کرینگے

اسلام آباد / انقرہ: وزیر اعظم میاں شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ پاک ترکی ہائی لیول اسٹرٹیجک کو آپریشن کونسل کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس کی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک ترک ہائی لیول اسٹرٹیجک کو آپریشن کونسل کا اہم اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اجلاس کی سربراہی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

انقرہ، پاکستانی سفارتخانے میں ترکی کی قومی خودمختاری اور چلڈرن ڈے کی تقریب

پاکستان اور ترکی کی اعلیٰ سطحی قیادت اس وقت پاک ترک ہائی لیول اسٹرٹیجک کو آپریشن کونسل کے اجلاس کیلئے مختلف تاریخوں پر غور کر رہی ہے۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ شہباز شریف ترکی کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف پاک ترک ہائی لیول اسٹرٹیجک کو آپریشن کونسل کے اہم اجلاس کی ترک صدر کے ہمراہ صدارت کیلئے ترکی پہنچیں گے جہاں دونوں ممالک کے مابین معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی سفارت خانے میں ترکی کی قومی خودمختاری کا دن اور چلڈرن ڈے کی تقریب ہوئی جس میں ترک حکام اور ترکی میں پاکستانی سفیر نے شرکت کی۔

 پاکستانی سفارت خانے میں ترکی کا قومی خودمختاری کا دن اور چلڈرن ڈے آج سے 2 روز قبل  منایا گیا۔ یہ وہ دن ہے جب ترکی کے قومی رہنما مصطفیٰ کمال اتاترک نے پہلی ترک پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد کیا تھا۔

Related Posts