ممبئی: بھارتی فلمساز و ٹی وی کمپیئر کرن جوہر نے اعلان کیا ہے کہ ان کی میزبانی میں سالہا سال سے جاری بالی ووڈ ستاروں کے انٹرویوز پر مبنی پروگرام کافی ودھ کرن اختتام پذیر ہوگیا۔ اس کی کوئی نئی قسط نشر نہیں کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے کافی ودھ کرن کے نئے سیزن کے آغاز سے متعلق خبریں نشر کیں جن میں بتایا گیا کہ پروگرام میں اکشے کمار، ورون دھون، کیارا ایڈوانی، انیل کپور، سدھارتھ ملہوترا، رشمیکا مندنا، کترینہ کیف اور دیگر مشہور شخصیات کی شرکت کی توقع کی جارہی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں عید کی تقریب، عروج آفتاب نے مولانا رومی کا کلام سنا دیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر پروگرام کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے پیغام میں معروف فلمساز کرن جوہر نے کہا کہ کافی ودھ کرن گزشتہ 5 سیزنز سے میری اور آپ کی زندگی کا حصہ بنا ہوا ہے۔ میری سوچ یہ ہے کہ پروگرام نے پاپ کلچر کی تاریخ میں اپنا مقام حاصل کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ کافی ودھ کرن کا آغاز نومبر 2004 میں ہوا جو ہندی زبان کے طویل ترین ٹاک شوز میں شامل سمجھا جاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کی خبروں کے برعکس کرن جوہر نے کہا کہ میں بھاری دل کے ساتھ اعلان کرتا ہوں کہ کافی ودھ کرن دوبارہ نشر نہیں کیا جائے گا۔
https://twitter.com/karanjohar/status/1521723870494871553
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








