پاکستان میں کورونا کے 21 نئے کیسز رپورٹ، 107 مریضوں کی حالت تشویشناک

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے 36 نئے کیسز رپورٹ، 105 مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 36 نئے کیسز رپورٹ، 105 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ کورونا کے 107 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 96 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 21 مثبت نکلے۔

این آئی ایچ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.67 فیصد رہی۔ کورونا کے 107 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس سے سب سے پہلے متاثر ہونے والے ملک چین میں ایک بار پھر کورونا وائرس نے سر اُٹھانا شروع کردیا ، شنگھائی میں مہلک وائرس سے ایک دن میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 38 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی کراچی یونیورسٹی میں دہشتگرد حملے کی مذمت

بین الاقوامی میڈیا کا3 روز قبل اس حوالے سے کہنا تھا کہ چین کے مشرقی تجارتی مرکز شنگھائی میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ پھر شروع ہوا  اور مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہونے لگا۔

تجارتی مرکز شنگھائی میں 4 روز قبل کورونا کے  7 ہزار 84 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ 5روز قبل بھی ٹیسٹنگ کے دوران پورے دن میں 8 ہزار 932 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔

Related Posts