امریکا کی کراچی یونیورسٹی میں دہشتگرد حملے کی مذمت

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکا کی کراچی یونیورسٹی میں دہشتگرد حملے کی مذمت
امریکا کی کراچی یونیورسٹی میں دہشتگرد حملے کی مذمت

امریکا نے ایک بار پھر گزشتہ ماہ کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی مذمت کردی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ دہشتگرد حملہ کہیں بھی ہو قابل مذمت ہے، خصوصاً تعلیمی اور مذہبی جگہوں پر حملہ زیادہ قابل مذمت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون خودکش بمبار نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا تھا جس میں کنفیوشس سینٹر کے سربراہ سمیت 3 چینی باشندے اور ایک پاکستانی جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ، مارکیٹ میں لگنے والی آگ سے 100 دکانیں جل گئیں

بعدازاں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے کراچی یونیورسٹی دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے خودکش بمبار شاری بلوچ کا ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا۔

مزید برآں بھارت کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پر بلیک لسٹ کئے جانے اور امریکی کمیشن کے مودی حکومت پر پابندیوں کے مطالبے سے متعلق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ مذہبی آزادی کا کمیشن کوئی حکومتی ادارہ نہیں ہے، محکمہ خارجہ کا مذہبی آزادی کا دفتر ان سفارشات کا جائزہ لے رہا ہے۔

Related Posts