چین نے 4 سالوں سے سی پیک پر ایک بھی ڈالر خرچ نہیں کیا، احسن اقبال

تازہ ترین

تازہ ترین

سیلاب سے نقصان کا سائز ملکی وسائل کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے، احسن اقبال
سیلاب سے نقصان کا سائز ملکی وسائل کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ چار سالوں میں چین سمیت تمام دوست ممالک کو ناراض کیا گیا، چار سالوں سے چین نے سی پیک پر ایک ڈالر بھی  خرچ نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق جدہ میں پاکستانی قونصل خانے میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے حق میں ہے۔

اُن کا کہنا تھا پاکستانیوں کی بڑی تعداد خلیجی ممالک میں ہے جہاں ووٹنگ کی اجازت بھی ایک  مسئلہ ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اپنی سیاست بچانے کیلئے پوری قوم کو امریکا کا غلام ثابت کر رہے ہیں۔

انہوں نے استفسار کیا تھا کہ عمران نیازی بتائیں کیا 2018 میں امریکا انہیں دھاندلی سے اقتدار میں لایا تھا؟

دوسری جانب آزادئ صحافت کے اعتبار سے پاکستان کی 12 درجے تنزلی پر ردِ عمل دیتے ہوئے وزیر اعظم  شہباز شریف نے سارا الزام پی ٹی آئی دورِ حکومت پر عائد کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزادئ صحافت میں پاکستان کی 12 درجے تنزلی، وزیر اعظم نے الزام پی ٹی آئی پر ڈالدیا

ن لیگی حکومت بھی اپنی پیشرو تحریکِ انصاف کی روش پر چل پڑی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے دور کے آخری سال میں پاکستان پریس فریڈم انڈیکس میں 12 درجے نیچے آگیا ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کے دور میں آزادئ اظہارِ رائے میں پاکستان کی 18 درجے مجموعی تنزلی ہوئی جس سے آزادئ اظہارِ رائے پر عمران خان کو میڈیا کی آزادی کے شکاری کا شرمناک خطاب ملا بلکہ ہماری جمہوریت بھی برے مقام پر آگئی۔

Related Posts