پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو کو لیاری سے 2018 کے الیکشن میں شکست دیکر پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ممبر قومی اسمبلی بننے والے عبدالشکور شاد نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا ہے۔
عبدالشکور شاد کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے آئندہ سیاسی سرگرمیوں کو جاری نہیں رکھ سکتا، سیاسی سرگرمیوں سے لاتعلقی اور سیاست سے دستبرداری کا اعلان کرتا ہوں، آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا۔
واضح رہے کہ عبدالشکور شاد نے 2018 کے عام انتخابات میں لیاری سے بلاول بھٹو کے مقابلے میں الیکشن میں حصہ لیا تھا، جس میں وہ کامیاب ہو گئے تھے، جس کی وجہ سے بلاول کراچی میں پیپلز پارٹی کا گڑھ سمجھے جانے والے لیاری کے حلقے سے شکست کھا گئے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے لئے بھارت کی رپورٹ کو واضح طور پر مسترد کردیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








