عمران خان کی سیاست آر ہوگی یا پار جلد پتہ لگ جائے گا، شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد جیل بن گیا، حکمران مصنوعی اقتدار کو بچانے کیلئے اپنی عوام پر ڈرون سے آنسو گیس کے گولے ماریں گے۔ شیخ رشید
اسلام آباد جیل بن گیا، حکمران مصنوعی اقتدار کو بچانے کیلئے اپنی عوام پر ڈرون سے آنسو گیس کے گولے ماریں گے۔ شیخ رشید

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان میانوالی جلسے میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے، پھر لگ پتہ جائے گا سیاست آر ہوگی یا پار ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دو ووٹوں کی اکثریتی حکومت دو ماہ میں ہی سیاسی طور پر ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان میانوالی جلسے میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے، پھر لگ پتہ جائے گا سیاست آر ہوگی یا پار ہوگی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے لئے بہتر یہی ہے کہ 31 مئی سے پہلے پہلے نئے انتخابات کا اعلان کردیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد کا سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان

اُن کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ جس سامراجی مراسلے کو جو عمران خان کی حکومت ختم کرنے کے خلاف سازش تھا، اس کو حکومت بے بنیاد اور جعلی قرار دیتی تھی اور آج خود اپنے بیانیے کیخلاف تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان کر رہے ہیں جبکہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات ثابت ہوگئی کہ مداخلت کانسپرنسی سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے جیسے کہ انگریز نے برصغیر میں کی اور ن لیگ کی طرف سے جلسوں کی ابتداء جلد الیکشن کی ایک کڑی ہے۔

Related Posts