بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، درودیوار لرزگئے، لوگوں میں خوف وہراس

تازہ ترین

تازہ ترین

بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، درودیوار لرزگئے، لوگوں میں خوف وہراس
بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، درودیوار لرزگئے، لوگوں میں خوف وہراس

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2 اعشاریہ 5 تھی۔

بلوچستان کے علاقوں بیلہ، چاغی اور اردگرد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، لوگ خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے اور قرآن پاک کی آیات کی تلاوت شروع کردی تاہم، زلزلے کے باعث کسی بھی علاقے سے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 2 اعشاریہ 5 تھی، اس کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مقام بیلا کے مشرق میں 80 کلومیٹر کی دوری پر واقع تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان اسمبلی نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرادیے

قبل ازیں 20 اپریل کو بھی بلوچستان کے ضلع قلات میں بدھ کی رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3اعشاریہ 7 تھی۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 7 بتائی گئی تھی، جس کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز بلوچستان سے 62 کلومیٹر جنوب مغرب میں بتایا گیا۔

Related Posts