پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان اسمبلی نے نااہلی ریفرنسز میں تحریری جواب الیکشن میں جمع کرادیے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں منحرف ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز پر سماعت ہوئی۔ منحرف ارکان فرخ الطاف، عاصم نذیر، افضل خان دھاندلہ، نواب شیر وسیر، راجہ ریاض، نور عالم خان، احمد حسین ڈھیر، رانا قاسم نون، غفار وٹو، مخدوم سمیع الحسن گیلانی، مبین احمد، باسط سلطان، عامر گوپانگ، اجمل فاروق کھوسہ، ریاض مزاری، جویریہ ظفر، وجیہہ قمر، نزہت پٹھان، رمیش کمار نے اپنے اپنے جوابات الیکشن کمیشن کو جمع کرادیے۔
پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے جوابات پڑھنے کی مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ سب کے جواب پڑھ کر پھر دلائل شروع کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:اللہ کے کرم اور قوم کی دعاؤں سے بچ گیا، مارنے کی کوئی کثر نہیں چھوڑی تھی، شہباز گل
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








