اللہ کے کرم اور قوم کی دعاؤں سے بچ گیا، مارنے کی کوئی کثر نہیں چھوڑی تھی، شہباز گل

تازہ ترین

تازہ ترین

اللہ کے کرم اور قوم کی دعا سے بچ گیا، مارنے کی کوئی کثر نہیں چھوڑی تھی، شہباز گل
اللہ کے کرم اور قوم کی دعا سے بچ گیا، مارنے کی کوئی کثر نہیں چھوڑی تھی، شہباز گل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ اللہ کا کرم ہے اور قوم کی دعا ہے کہ میں بچ گیا ہوں لیکن کثر کوئی نہیں چھوڑی گئی تھی۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ساتھ روڈ ایکسیڈنٹ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں انہیں چوٹ بھی لگی تھی، تاہم اسی واقعے کے حوالے سےردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ ہمیشہ قانون کا احترام کیا، پولیس کی لاٹھی سے انگلی ٹوٹ گئی تھی، مگر اللہ کا کرم ہے اور قوم کی دعا ہے کہ میں بچ گیا ہوں لیکن مارنے کی کثر کوئی نہیں چھوڑی گئی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ابھی باقی بازوں اور گردن کے ٹیسٹ ہونے ہیں لیکن دب آئی ہے البتہ کل کے واقعے پر مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے خاتمے پر جس پہلے بندے پر حملہ ہوا وہ میں ہوں، ہماری حکومت گئی نہیں تھی کہ میرے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان آج میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کا بیان ریکارڈ میں موجود ہے کہ انہیں کچلنا چاہئے۔

خیال رہے کہ سابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کی گاڑی کو موٹروے پر پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماری تھی جس کے باعث وہ زخمی ہو گئے تھے۔شہباز گل کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ موٹروے پرگاڑی حادثے کا شکارہوئی جس کے دوران میں زخمی ہوا ہوں۔

Related Posts