اسلام آباد: ضلع گجرات میں مردہ لڑکی کی نعش کے ساتھ بےحرمتی کی گئی، جس پر لڑکی کا ماموں سراپا احتجاج ہے۔
گزشتہ روز گجرات میں معذورلڑکی کی لاش کوقبر سے نکال کر بے حرمتی کی گئی تھی۔ لڑکی کے ماموں کا کہنا ہے کہ میری معذور بھانجی جو کہ اٹھارہ سال کی تھی مکمل طور پر ذہنی اور جسمانی طور پر معذور تھی، اس کا چار اپریل کو انتقال ہوگیا تھا۔
مرحوم لڑکی کے ماموں کا درخواست میں کہنا تھا کہ ہم نے لڑکی کو دفنادیا تھا تاہم، اگلے دن صبح جب اس کی قبر پر فاتحہ خوانی کیلئے گئے تو ہم نے دیکھا کہ اس کی قبر کھودی پڑی ہے اور نعش قبر کے باہر پڑی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گاڑی موٹروے پر حادثے کا شکار
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








