کراچی میں قبروں سےمردوں کو نکالنے والا گورکن گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں قبروں سےمردوں کو نکالنے والا گورکن گرفتار
کراچی میں قبروں سےمردوں کو نکالنے والا گورکن گرفتار

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مومن آباد سے قبروں سے مردوں کو نکالنے والے گورکن کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

ملزم نے چند ماہ قبل دفنائے گئے بچے سمیت دو افراد کی لاشیں قبروں سے باہر نکالیں تھیں، ایک مرحوم بچے کے والدین نے شکایت کی کہ گورکن ہمارے بچے کی لاش قبر سے نکال رہا ہے، جس پر پولیس فوری موقع پر پہنچی تو قبرستان سے ایک مرد کی لاش کا پرانا ڈھانچا ملا، جس کو شناخت کے لیے ڈی این اے کروانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ گورکن کی نشاندہی پر بچے کی لاش بھی برآمد کرلی گئی۔ تاہم، پولیس نے دونوں میتیں عباسی شہیدہسپتال میں منتقل کردی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جو میتیں ملی ہیں اُن کا ڈی این اے کروایا جائے گا اور واقعے کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی کہ ملزم کا قبروں سے مردوں کو نکالنے کا مقصد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:گجرات میں مردہ لڑکی کی نعش کے ساتھ زیادتی کا واقعہ، ماموں سراپا احتجاج

دوسری جانب گزشتہ روز گجرات میں معذورلڑکی کی لاش کوقبر سے نکال کر بے حرمتی کی گئی تھی۔ لڑکی کے ماموں کا کہنا ہے کہ میری معذور بھانجی جو کہ اٹھارہ سال کی تھی مکمل طور پر ذہنی اور جسمانی طور پر معذور تھی، اس کا چار اپریل کو انتقال ہوگیا تھا۔

مرحوم لڑکی کے ماموں کا درخواست میں کہنا تھا کہ ہم نے لڑکی کو دفنادیا تھا تاہم، اگلے دن صبح جب اس کی قبر پر فاتحہ خوانی کیلئے گئے تو ہم نے دیکھا کہ اس کی قبر کھودی پڑی ہے اور نعش قبر کے باہر پڑی تھی۔

Related Posts