ملکی بہترین مفاد میں مسلح افواج کو سیاسی گفتگو سے دور رکھیں، آئی ایس پی آر

تازہ ترین

تازہ ترین

ملکی بہترین مفاد میں مسلح افواج کو سیاسی گفتگو سے دور رکھیں، آئی ایس پی آر
ملکی بہترین مفاد میں مسلح افواج کو سیاسی گفتگو سے دور رکھیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مسلح افواج کوملک کے بہترین مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک میں جاری سیاسی گفتگو میں دانستہ طور پر پاکستان کی مسلح افواج اور ان کی قیادت کو ملوث کرنے کی کوششیں کی گئیں، یہ کوششیں مسلح افواج کے ساتھ ساتھ ان کی اعلیٰ قیادت کے حوالے سے ہیں۔

پاکستان کی مسلح افواج سب سے توقع کرتی ہیں کہ وہ قانون کی پاس داری کریں اور مسلح افواج کو ملک کے بہترین مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں۔

مزید پڑھیں:نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اعلامیے میں سازش کا ذکر نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ کوششیں براہ راست یا بلاواسطہ عوامی فورمز اور سوشل میڈیا سمیت مختلف فارمز پر کی گئیں، سیاسی رہنما، صحافی اور تجزیہ کاروں کی جانب سے غیر مصدقہ، ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات کا یہ عمل انتہائی نقصان دہ ہے۔

Related Posts