لندن: ڈربی شائر کے اوپننگ بیٹر شان مسعود نے اپریل میں دو ڈبل سنچریاں اپنے نام کرنے کے بعد پی سی اے کا پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے بلے باز شان مسعود نے 30 بار پاکستان کی نمائندگی کرنے کے ساتھ ساتھ پی سی اے کے ماہانہ بہترین کرکٹر کا اعزاز 129 اعشاریہ 34 پوائنٹس کے ساتھ حاصل کیا۔
شائقینِ کرکٹ شان مسعود کے 713 رنز سے بھی مساوی طور پر متاثر ہوئے۔ 46 فیصد عوام نے ایوارڈ وصول کرنے کیلئے پاکستانی بیٹر کے حق میں رائے دی۔ اس سے قبل انہوں نے ڈبل سنچری بنائی تھی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین شان مسعود نے کاونٹی چیمپئن شپ میں ایک اور ڈبل سنچری بنالی، اس طرح مسلسل دو اننگز میں اُن کی دو ڈبل سنچریاں ہوگئیں۔
شان مسعود نے ڈربی شائرکرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے لیسٹر شائر کے خلاف ڈبل سنچری بنائی جس کے بعد وہ کاؤنٹی چیمپئن شپ میں مسلسل دو اننگز میں 2 ڈبل سنچریاں اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔