روس کی یوکرین کے اسکول پر بمباری، 60 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

تازہ ترین

تازہ ترین

روس کی یوکرین کے اسکول پر بمباری، 60 افراد کی ہلاکت کا خدشہ
روس کی یوکرین کے اسکول پر بمباری، 60 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

لوہانسک: مشرقی یوکرائن کے علاقے لوہانسک میں ایک گاؤں کے اسکول پر روسی بمباری میں 60 سے زائد افراد کے مارے جانے کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی فورسز نے ہفتے کی دوپہر بلوہوریوکا کے اسکول پر بم گرایا جہاں تقریباً 90 افراد پناہ لیے ہوئے تھے، جس سے عمارت میں آگ لگ گئی۔

لوہانسک کے ضلعی گورنر سرہی ہیدائی کے مطابق آگ تقریباً چار گھنٹے کے بعد بجھا دی گئی، پھر ملبہ صاف کیا گیا، اور بدقسمتی سے دو لوگوں کی لاشیں مل گئیں۔

انہوں نے کہا کہ تیس افراد کو ملبے سے نکالا گیا، جن میں سے سات زخمی ہوئے۔ عمارت کے ملبے تلے دب کر ساٹھ افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

یوکرین اور اس کے مغربی اتحادیوں نے روسی افواج پر جنگ میں شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا ہے، جس کی ماسکو نے تردید کی۔

تباہ شدہ جنوب مشرقی بندرگاہی شہر ماریوپول میں، اقوام متحدہ اور انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کی ثالثی میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والے آپریشن میں وسیع و عریض اسٹیل پلانٹ سے متعدد شہریوں کو نکالا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:مصر، سینا میں شدت پسندوں کے حملے میں 11 فوجی جاں بحق

یوکرین کے صدر نے ہفتے کے روز دیر گئے ایک خطاب میں کہا کہ ازوسٹال سٹیل ورکس سے 300 سے زائد شہریوں کو بچا لیا گیا ہے اور حکام اب زخمیوں اور طبی عملے کو نکالنے کی کوششوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔ یوکرائن کے دیگر ذرائع نے مختلف اعداد و شمار کا حوالہ دیا ہے۔

Related Posts