اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے خود پر فرد جرم عائد ہونے نہیں دی جبکہ میرا بھتیجا روز عدالت میں ذلیل وخوار ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نااہل حکومت ہم پر مسلط کردی گئی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے خود پر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی، اے این ایف کیس میں ملزمان پر وکلاء نے فرد جرم عائد نہیں ہونے دی، جبکہ میرا بھتیجا روز عدالت میں ذلیل و خوار ہورہا ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کو بچانا ہے توالیکشن کروانے ہوں گے، سوائے آصف زرداری کے سب الیکشن کے لیے تیارہیں، ن لیگ اورجے یو آئی ف نے جلسے شروع کردیے ہیں، تحریک انصاف پہلے ہی جلسے کررہی ہے، ملک الیکشن کی طرف جارہا ہے، الیکشن ملکی حالات ٹھیک کرنے کا واحد حل ہے، مقتدرحلقوں کوسوچنا چاہیے کہ پاکستان کی بہتری الیکشن میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شیری رحمان نے پاکستان تحریک انصاف کو تحریک انتشار کا لقب دیدیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








