اسلام آباد: قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں اومیکرون کی نئی ذیلی قسم کی تصدیق کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جینوم کی ترتیب کے ذریعے نئے سب ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔
The best preventive measure (besides mask-wearing at crowded places) is COVID-19 vaccination. We strongly recommended getting vaccinated and all those due for boosters must get the shots immediately.
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) May 9, 2022
قومی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ کے باعث مختلف ممالک میں کیسز بڑھ رہے ہيں۔
قومی ادارہ صحت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اس ویرینٹ سے بچاؤ کيلئے ہجوم والی جگہ پر ماسک پہننا اور ويکسی نيشن ہی بہتر احتياط ہے۔
قومی ادارہ صحت کی جانب سے عوام کو ویکسی نيشن مکمل کرانے اور 6 ماہ بعد بوسٹر ڈوز لگوانے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 64 نئے کیسز رپورٹ، 92 مریضوں کی حالت تشویشناک
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








