لاہور: سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان انتقال کر گئے ہیں۔
فیملی ذرائع کے مطابق سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کو دل کا دورہ پڑنے پر سروسز اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر رضوان کو دل کا دورہ پڑا فوری طبی امداد دی گئی مگروہ جانبر نا ہو سکے۔
واضح رہے کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد رضوان کینسر میں مبتلا رہے اور ایک سال قبل کینسر کے مرض سے صحت یاب ہوئے تھے۔
پی ٹی آئی حکومت کی تبدیلی کے بعد ڈائریکٹر محمد رضوان چھٹیوں پر چلے گئے تھے اور 9 اپریل کو انہوں نے چھٹی کی درخواست ہیڈ کوارٹر میں بھجوائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کو حنیف عباس کی بطور معاون خصوصی تعیناتی پر نظر ثانی کا حکم
ڈائریکٹر محمد رضوان شہباز شریف فیملی کے خلاف شوگر اسیکنڈل کی تحققیات کر رہے تھے، اس کے علاوہ جہانگیر ترین، سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے خلاف بھی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ تھے جو کہ پٹرولیم اسکینڈل اور متروکہ وقف املاک بورڈ میں خرد برد کی بھی تحقیقات کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے منی لانڈرنگ کے حوالے سے بھی اہم شخصیات کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
دوسری جانب ان کے انتقال پر سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ شہباز شریف کیخلاف TT کیس کرنیوالے بہادر ڈائریکٹر FIA ڈاکٹر رضوان خالق حقیقی سے جا ملے۔
شہباز شریف کیخلاف TT کیس کرنیوالے بہادر ڈائریکٹر FIA ڈاکٹر رضوان خالق حقیقی سے جا ملے، خدا ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے بہت دلیر اور فرض شناس شخص دنیا سے گیا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 9, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








