اسلام آباد: چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ آرٹیکل 63 اے آئین کا حصہ ہے جبکہ قانون کا تحفظ سپریم کورٹ کا فرض ہے، عدالتِ عظمیٰ ہی اس کی تشریح کا اختیار رکھتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ آئین کی تشریح کرسکتی ہے اور کرے گی۔ ریفرنس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ نے کی۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ از خود نوٹس کسی کی مرضی سے نہیں لیا جاتا، عدالت نوٹس سوچ بچار کے بعد لیا کرتی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے بعد 12 ججز کی مشاورت میں کہا گیا کہ یہ آئینی معاملہ ہے۔ پھر از خود نوٹس لیا گیا۔
سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان انتقال کرگئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








