گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ عہدے سے برطرف، نوٹیفکیشن جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ عہدے سے برطرف، نوٹیفکیشن جاری
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ عہدے سے برطرف، نوٹیفکیشن جاری

لاہور: وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے برطرف کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدرِ مملکت کو ارسال کی تھی۔ عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن کابینہ ڈویژن نے جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کا چارج سنبھال لیا

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی عمر سرفراز چیمہ کی جگہ قائم مقام گورنر کے فرائض سرانجام دیں گے۔ عمر سرفراز چیمہ چوہدری سرور کے مستعفی ہونے کے کے بعد گورنر بنے تھے۔

حال ہی میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی سمری مسترد کردی تھی۔ حکومت نے آئینی مدت پوری ہونے پر عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

پنجاب حکومت نے عمر سرفراز چیمہ سے سکیورٹی واپس لے لی۔ حکام کا کہنا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ اب گورنر نہیں رہے، اس لیے سکیورٹی نہیں دی جارہی۔

باوثوق ذرائع کاکہنا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو گورنر ہاؤس میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ گورنر ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ مین گیٹ بیرئیر لگا کر بند کردیا گیا۔

عمر چیمہ کے شہباز شریف حکومت سے اختلافات

 سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، چوہدری سرور نے گورنر کی حیثیت سے ان کا استعفیٰ منظور کیا جس پر عمر سرفراز چیمہ نے اعتراضات عائد کیے۔

عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ سردار عثمان بزدار کے استعفے میں آئینی ضروریات پوری نہیں ہوئیں۔ استعفیٰ کبھی گورنر آفس کو موصول ہی نہیں ہوا تو منظور کیسے کیا جاسکتا ہے؟

صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے گورنر ہٹائے جانے کی سمری مسترد ہونے پر وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ صدر کا وزیر اعظم کی ایڈوائس سے ہٹنا آئین شکنی ہے جس سے عمر چیمہ نے اختلاف کیا۔

رانا ثناء اللہ کے بیان کے متعلق عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ آئین میں صدر اور گورنر کے اختیارات واضح ہیں۔ ن لیگی حکومت کو آئین کا پتہ ہی نہیں۔ برطرفی کے نوٹیفکیشن پر مشاورت کر رہا ہوں۔

Related Posts