اسلام آباد: وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ منگل کو حکومت پاکستان (GoP) کی ویب سائٹ پر بڑے پیمانے پر سائبر حملہ ہوا، جس سے ویب سائٹس تک رسائی ممکن نہیں رہی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ویب سائٹ کو ممکنہ طور پر DDoS (ڈسٹری بیوٹڈ ڈینیئل آف سروس) حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سائبر حملے سے نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن (این ٹی سی) سے متعلق اداروں کی ویب سائٹس کو بند کردیا گیا ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان (NBP) پر گزشتہ سال سائبر حملے کا پتہ چلا تھا جس سے اس کی خدمات متاثر ہوئی تھیں۔
وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سائبر حملہ آج صبح ساڑھے 11 بجے کیا گیا، این ٹی سی کے سرورز پر مختلف محکموں کی ویب سائٹس ہیں، تاہم وزارت آئی ٹی اور این ٹی سی کے سسٹم پر سائبر حملے کی کوشش ناکام بنادی اور سائبر سیکیورٹی کے جامع نظام کی وجہ سے حملہ ناکام ہوگیا۔
مزید پڑھیں:عون چوہدری وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاحت و کھیل تعینات
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








