اسٹاک مارکیٹ میں 111پوائنٹس کی تیزی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں 111.22 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ
اسٹاک مارکیٹ میں 111.22 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد 111.22 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

آج کاروباری روز کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 43504.36 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

کاروبار میں 0.26 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 11 کروڑ 44 لاکھ 8 ہزار 887 شیئرز کا لین دین ہوا، تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو بیس ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر ایک روپیہ 13 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں:ملک دیوالیہ ہونے کا خدشہ، عام انتخابات کا فوری انعقاد ضروری ہے۔زاہد اعوان

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 187 رپے 53 پیسے سے بڑھ کر 188 روپے 66 پیسے سے ہو گئی ہے۔

Related Posts