اومی کرون وائرس،وزیر اعظم کی این سی اوسی کو بحال کرنے کی ہدایت

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم کی مون سون کی شدید بارشوں کے پیش نظرمتعلقہ محکموں کو اقدامات کی ہدایت
وزیر اعظم کی مون سون کی شدید بارشوں کے پیش نظرمتعلقہ محکموں کو اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اومیکرون وائرس کی نئی ساخت کے بڑھتے ہوئے کیسز کا نوٹس لیتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے وزارت قومی صحت سے موجودہ صورت حال کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

پاکستان میں منگل کوکورونا وائرس کے 31 نئے کیس رپورٹ ہوئے لیکن اس بیماری سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔ مثبت شرح 0.28 فیصد رہی۔ تاہم، تشویشناک حالت میں 103 ایکٹو کیسز ہیں۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ گورنر پنجاب کی برطرفی کا نوٹس لے، عمران خان

وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، نئے کیسز کو شامل کرنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1,528,831 ہوگئی۔ پاکستان میں COVID-19 سے کل 30,375 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ بیٹھے ہیں۔

Related Posts