آئندہ بجٹ ملک میں مالی استحکام کا باعث بنے گا۔مفتاح اسماعیل

تازہ ترین

تازہ ترین

آئندہ بجٹ ملک میں مالی استحکام کا باعث بنے گا۔مفتاح اسماعیل
آئندہ بجٹ ملک میں مالی استحکام کا باعث بنے گا۔مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ ملک میں مالی استحکام اور معیشت کی مجموعی بہتری کا باعث بنے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے گزشتہ روز ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا سے ملاقات کے دوران کہا کہ حکومت معاشرے کے کمزور طبقات کو تحفظ فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

دیوالیہ ہونے کا خدشہ، عام انتخابات فوری منعقد کیے جائیں ۔زاہد اعوان

وفاقی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ حکومت غریب عوام کیلئے امدادی اقدامات اٹھائے گی۔ نائب صدر ورلڈ بینک سے ملاقات کے دوران کنٹری ڈائریکٹر اور قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک بھی موجود تھے۔

اس موقعے پر سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری پاور ڈویژن، سیکریٹری ای اے ڈی، چیئرمین ایف بی آر بھی موجود تھے۔ وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان کو معاشی مسائل کا سامنا ہے۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر مہنگائی کے باعث مالی چیلنجز کا سامنا ہے۔ موجودہ حکومت مالیاتی خسارہ دور کرنے کیلئے ترجیحی شعبہ جات میں اصلاحات لائے گی۔

ملاقات کے دوران وزیرِ خزانہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کے مسائل سے بخوبی آگہی رکھتی ہے اور ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کو پائیدار اور جامع ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ عالمی بینک کی مسلسل خدمات پاکستان میں معاشی اصلاحات کیلئے اہمیت کی حامل ہیں۔

ورلڈ بینک کی جانب سے معاشی چیلنجز پر قابو پانے کیلئے حکومتِ پاکستان کے عزم کو سراہا گیا۔ ورلڈ بینک حکام کا کہنا تھا کہ عالمی بینک پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔ 

Related Posts