نواز شریف سے ملاقات کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف لندن روانہ

تازہ ترین

تازہ ترین

نواز شریف سے ملاقات کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف لندن روانہ
نواز شریف سے ملاقات کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف لندن روانہ

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف سے ملاقات کیلئے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ لندن روانہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ن لیگی قیادت کو لندن پہنچنے کا عندیہ دیا تھا۔ وزیر اعظم شہباز شریف وفاقی وزراء کے ہمراہ لندن روانہ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

صدرکا غیر ملکی سازش کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا مطالبہ

وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے جس کے دوران ملک کے سیاسی امور اور ملکی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز بھی زیرِ غور آئیں گے۔

وفاقی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام کا وفد وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہوئے ہیں۔

وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال اور ایاز صادق بھی دورۂ لندن کیلئے وزیر اعظم کے ہمراہ روانہ ہوئے ہیں۔ وزارتِ اطلاعات کے مطابق ن لیگی قیادت اپنے خرچ پر لندن گئی۔

گزشتہ روز وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے تصدیق کی کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا وفد وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پارٹی کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن پہنچے گا۔

دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان نواز شریف سے ملاقات کے لیے نجی دورے پر لندن جارہے ہیں۔شہباز شریف بھی لندن جائیں گے۔

 

Related Posts