پاکستان میں کورونا کے 66نئے کیسز رپورٹ، ایک شخص جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے 66نئےکیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 15ہزار 370ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 66مثبت نکلے۔

یہ بھی پڑھیں:

دُنیا بھر میں کورونا سے 51کروڑ 73لاکھ افراد متاثر، 62لاکھ 76ہزار ہلاک

این آئی ایچ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.43 فیصد رہی۔ کورونا کے 98مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

دوسری جانب دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل بل گیٹس نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں لوگ کورونا کے ساتھ زندگی گزارتے گزارتے تنگ آگئے مگر اب بھی مشکل دنوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔

بل گیٹس نے حالیہ انٹرویو کے دوران خبردار کیا کہ دنیا کو کورونا کے بدترین اثرات کا سامنا ہوسکتا ہے۔یہ خطرہ ابھی باقی ہے کہ کورونا کی ایک ایسی نئی قسم سامنے آجائے جو زیادہ متعدی اور زیادہ جان لیوا ہو۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو ایک اور وبا کے لیے تیار ہونا چاہئے جس سے نمٹنے کیلئے عالمی ادارۂ صحت کو اقدامات اٹھانے ہونگے۔اگر عالمی برادری واقعی مستقبل کی وباؤں کو روکنا چاہتی ہے تو اس پر زیادہ سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔

Related Posts