دُنیا بھر میں کورونا سے 51کروڑ 73لاکھ افراد متاثر، 62لاکھ 76ہزار ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

دُنیا بھر میں کورونا سے 35کروڑ 95لاکھ افراد متاثر، 56لاکھ 35ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 35کروڑ 95لاکھ افراد متاثر، 56لاکھ 35ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 51 کروڑ 73 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 62لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 51کروڑ73لاکھ  70 ہزار 745 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 62لاکھ 76 ہزار658 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کورونا کے 64 نئے کیسز رپورٹ، 92 مریضوں کی حالت تشویشناک

وائرس سے متاثرہ 39ہزار 852افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 3 کروڑ 89لاکھ  46 ہزار 895 ہو گئی۔ وائرس کے3 کروڑ  89 لاکھ  7ہزار 43 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 47کروڑ 21لاکھ 47ہزار192افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 8 کروڑ 35لاکھ  81ہزار 715 افراد امریکا میں جبکہ 4 کروڑ 31لاکھ 5ہزار 401افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 10لاکھ 24 ہزار546افراد ہلاک ہوئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار5 لاکھ 24ہزار 93 شہری انتقال کر گئے۔ برازیل میں کورونا سے 3 کروڑ5 لاکھ 64 ہزار536افراد متاثر جبکہ 6 لاکھ 64ہزار189لقمۂ اجل بن گئے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، فرانس چوتھے، جرمنی پانچویں، برطانیہ چھٹے، روس 7ویں، جنوبی کوریا 8ویں، اٹلی 9ویں جبکہ ترکی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔

Related Posts