اسلام آباد: سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر نے کل کہا کہ فوج کو سیاست میں ملوث نہیں کرنا چاہیے، واضح کردوں کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں کسی کا نام نہیں لیا بلکہ اداروں کو بچانے کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز نے پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی، جس کے بعد شہباز شریف کے کل دو بیانات سامنے آئے، وہ کہتے ہیں کہ عمران خان کی تقریر پرکیس کریں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف کہتے ہیں کہ مریم نوازکی باتوں کوسنجیدہ نہیں لینا چاہیے، انہوں نے درست کہا مریم کی کسی بات کوسنجیدہ نہ لیں، مریم نوازکے خطاب کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹوئٹ آیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر نے کل واضح کہا کہ فوج کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے، عمران خان نے اپنی تقریرمیں کسی کا نام نہیں لیا بلکہ انہوں نے اداروں کو بچانے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان انتقال کرگئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








