جامشورو: بدھ کے روز جامشورو میں انڈس ہائی وے پر ٹرک اور مسافر وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 15 مسافر جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق افراد کو تعلقہ اسپتال مانجھنڈ، جامشورو پہنچایا گیا۔ یہ وین دادو سے حیدرآباد جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔
پولیس حکام اور دیگر افراد جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:لاہور میں کالج جاتے ہوئے طالبہ اغوا، والد کی مقدمہ درج کرنے کی درخواست
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








