لاہور میں کالج جاتے ہوئے طالبہ اغوا، والد کی مقدمہ درج کرنے کی درخواست

تازہ ترین

تازہ ترین

تھانہ سبزی منڈی کے علاقے سے 14سالہ لڑکی اغواء، مقدمہ درج
تھانہ سبزی منڈی کے علاقے سے 14سالہ لڑکی اغواء، مقدمہ درج

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کالج جاتے ہوئے طالبہ کو اغوا کر لیا گیا، مغویہ کے والد نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی ہے، تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مزنگ سے فرسٹ ائیر کی طالبہ کو کالج جاتے ہوئے اغوا کیا گیا۔ مغویہ کے والد شفیق کا کہنا ہے کہ میری بیٹی 2 روز قبل گھر سے کالج گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

مکان کا لالچ، بیٹے نے بوڑھے باپ کو گھر سے نکال دیا

مزنگ کے علاقے شاداب کالونی کے رہائشی شفیق کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو کالج جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے راستے سے اغوا کیا۔ ایک نامعلوم شخص نے اغوا کی دھمکی دی تھی۔

مغویہ کے والد نے کہا کہ نامعلوم شخص نے میری بیٹی کے موبائل فون نمبر پر کال کرکے دوستی کرنے کا کہا، انکار پر اغوا کی دھمکی دے دی۔ اسی شخص نے میری بیٹی اغوا کی۔

والد شفیق نے کہا کہ اغوا کاروں سے میری بیٹی کی جان کو خطرہ ہے۔ تھانہ مزنگ میں 9 مئی کو مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دی مگر مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔ حکامِ بالا سے انصاف کی درخواست ہے۔

Related Posts