وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر کے انتقال پر تعزیت کرنے آج دبئی روانہ ہوں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر کے انتقال پر تعزیت کرنے آج دبئی روانہ ہوں گے
وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر کے انتقال پر تعزیت کرنے آج دبئی روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف آج متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے اور خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر تعزیت بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق  وزیر اعظم شہباز شریف  متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر تعزیت کرنے کیلئے آج  دبئی روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کرگئے تھے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر کے انتقال پر 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کرگئے

دوسری جانب  خلیفہ بن زاید آل نہیان کے انتقال پر پاکستان میں بھی تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق یو اے ای کے صدر کے انتقال پر 13 سے 15 مئی تک پاکستان میں قومی سوگ منایا جائے گا اور  قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ 

Related Posts