اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف آج متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے اور خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر تعزیت بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر تعزیت کرنے کیلئے آج دبئی روانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کرگئے تھے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر کے انتقال پر 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کرگئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








