وزیر اعظم میاں شہباز شریف اماراتی صدر خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر متحدہ عرب امارات کی قیادت سے تعزیت کیلئے ابوظہبی پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کی قیادت سے تعزیت کے اظہار کیلئے ابوظہبی پہنچے۔ اماراتی صدر خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر پاکستان نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا۔
شیخ محمد بن زاید ال نہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدر مقرر
اماراتی صدر کے انتقال کے سوگ میں پاکستان کا پرچم 3 روز تک سرنگوں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین باہمی تعلقات مذہبی و ثقافتی بنیادوں پر انتہائی گہرے ہیں۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دو طرفہ تعاون پر مبنی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف اماراتی قیادت سے صدر خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کریں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید ال نہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدر مقرر ہوگئے، ان کا انتخاب نائب صدر اور دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم کی سربراہی میں سپریم کونسل نے کیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ فیڈرل سپریم کونسل نے صدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کے انتقال کے بعد ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید کو نیا صدر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








