عوام سراپا احتجاج، وزیر اعظم نے ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی وبا کا نوٹس لے لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی وبا کا نوٹس لے لیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی وبا کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی وبا پھیلنے کا نوٹس لیتے ہوئے ہیضہ کنٹرول کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔حال ہی میں علاقہ مکینوں نے ہیضے کی وبا کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں ہیضے کے نئے کیسز رپورٹ کیے جانے کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعظم نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو ہیضے کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

صحت نرسنگ میں ترقی کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی۔ قادر پٹیل

ہیضے کی وبا کے خلاف اقدامات کا حکم دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پیر کوہ میں کھانے پینے کی اشیاء، پینے کا صاف پانی اور دیگر امداد متاثرین تک پہنچائی جائے اور ادویات کی فراہمی بھی یقین بنائی جائے۔

پیر کوہ میں ہیضے کے کیسز کی تعداد 2 ہزار 577 تک جا پہنچی۔ ضلعی انتظامیہ نے ادویات، پانی کا ذخیرہ اور مزید ٹینکرز بھی فراہم کیے۔ صاف پانی کی عدم دستیابی اور ہیضے کے خلاف گزشتہ روز احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اعظم بگٹی کا کہنا تھا کہ ہیضے کے 210 نئے کیسز صرف 24گھنٹوں میں سامنے آئے جبکہ2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اب تک 2بچوں سمیت 6افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہیضے کے 15 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ علاقے میں ہیضے کا پہلا کیس 17 اپریل کو سامنے آیا۔ مقامی افراد نے حکومت کے خلاف مظاہرے کے دوران مطالبہ کیا کہ پیر کوہ کو آفت زدہ قرار دیا جائے۔ 

Related Posts