گلوکارہ آئمہ بیگ نے بدتمیز کہنے پر امانت علی کو کھری کھری سُنادی

تازہ ترین

تازہ ترین

گلوکارہ آئمہ بیگ نے بدتمیز کہنے پر امانت علی کو کھری کھری سُنادی
گلوکارہ آئمہ بیگ نے بدتمیز کہنے پر امانت علی کو کھری کھری سُنادی

کراچی: شوبز انڈسٹری کی مقبول و معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے بدتمیز کہنے پر گلوکار امانت علی کو کھری کھری سنادی۔

گلوکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے گلوکار امانت علی کا نام لئے بغیر اُن کو کہا کہ وہ اپنے کام پر توجہ دیں۔

آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ جب وہ کسی گلوکار کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتیں تو پھر کسی بھی صورت میں کام نہیں کرتیں۔

یہ بھی پڑھیں:دانیہ عُمر میں چھوٹی ہے اس لئے معاف کرتا ہوں، عامر لیاقت

انہوں نے اداکار کو مشورہ دیا کہ وہ مجھے مشورہ دینے کے بجائے اپنے کام پر توجہ دیں، اُن کا کہنا تھا کہ اگر وہ کسی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیتی ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ مغرور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سجل علی کی پسندیدہ تصویر پر عائزہ خان کا کیا ردعمل آیا؟

خیال رہے کہ گلوکار امانت علی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر پُرانے زمانے کے گلوکاروں کو دیکھیں تو وہ کبھی بھی شہرت کو خود پر سوار نہیں کرتے تھے، دوسروں کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رکھتے تھے جبکہ آج کل کے گلوکار بہت زیادہ مغرور ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ کسی سے بھی سیدھے منہ بات کرنا پسند نہیں کرتے۔

گلوکار امانت علی نے ملک کی نامور گلوکارہ آئمہ بیک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھی گلوکارہ ہیں، لیکن اُن میں غرور بہت ہے، اُن کا کہنا تھا کہ میں آئمہ بیگ کو یہی صلاح دوں گا کہ اگروہ انڈسٹری میں طویل عرصے تک رہنا چاہتی ہیں تو لوگوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھیں۔

Related Posts