کراچی: شوبز انڈسٹری کی مقبول و معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے بدتمیز کہنے پر گلوکار امانت علی کو کھری کھری سنادی۔
گلوکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے گلوکار امانت علی کا نام لئے بغیر اُن کو کہا کہ وہ اپنے کام پر توجہ دیں۔
آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ جب وہ کسی گلوکار کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتیں تو پھر کسی بھی صورت میں کام نہیں کرتیں۔
یہ بھی پڑھیں:دانیہ عُمر میں چھوٹی ہے اس لئے معاف کرتا ہوں، عامر لیاقت
انہوں نے اداکار کو مشورہ دیا کہ وہ مجھے مشورہ دینے کے بجائے اپنے کام پر توجہ دیں، اُن کا کہنا تھا کہ اگر وہ کسی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیتی ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ مغرور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سجل علی کی پسندیدہ تصویر پر عائزہ خان کا کیا ردعمل آیا؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں









