یہ حکومت اپنے مقدمات ختم کرنے کیلئے آئی ہے، شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی لیکن آئی ایم ایف کا حکم نامہ نہیں آیا، شیخ رشید
غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی لیکن آئی ایم ایف کا حکم نامہ نہیں آیا، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اپنے مقدمات ختم کرنے کیلئے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے ایک بیان میں کہا کہ پروسیکیوٹر نے عدالت نے میں کہا کہ ہمیں کیس میں دلچسپی نہیں ہے، یہ لوگ صرف اپنے کیسز ختم کرنے آئے ہیں اور انہوں نے مقتدر حلقوں سے ڈیڑھ سال کی گارنٹی مانگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہائی پروفائل کیسز، سپریم کورٹ کا نیب کیسز میں تقرر و تبادلے روکنے کا حکم

اُن کا کہنا تھا کہ ثنا اللہ عباسی کو ہٹایا گیا اور انہوں نے حکومت میں آکر اپنا وکیل مقرر کردیا جبکہ خود رانا ثنا اللہ نے گزشتہ پیشی پر فرد جرم عائد نہ ہونے دی۔

مزید برآں دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ شہباز شریف، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی اندھیر نگری چوپٹ راج ہے۔ سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے بعد این آر او کو بریک لگ گئی۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا طاقت ور کو قانون کے نیچے لانے کے لیے اہم حکم نامہ ہے اور جلد لوٹ مار کرنے والوں کی اداروں پر دھونس کا خاتمہ ہو گا۔

Related Posts