اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی بدمعاشیوں کا وقت بہت جلد ختم ہونے والا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء کی بدمعاشیوں کا وقت ختم ہونے والا ہے۔
سپریم کورٹ کےازخودنوٹس کےبعد رانا ثناءکی بدمعاشیوں کاوقت ختم ہونےوالا ہےجب بھی یہ ٹولا اقتدارمیں آیا اپنےکیسز ختم کیےNRO لیا اورعدالتی کارروائیوں کو ٹھیس پہنچائی.
سپریم کورٹ کاآئین کی پاسداری کی جانب بڑھتاقدم تعریف کامستحق ہےیادرہےعمران خان نے یکساں احتساب کانظام یقینی بنایاتھا
— Khurrum Sher Zaman ???????? (@KhurumSherZaman) May 19, 2022
یہ بھی پڑھیں: یہ حکومت اپنے مقدمات ختم کرنے کیلئے آئی ہے، شیخ رشید
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








