وزیر خارجہ کی ترک ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر خارجہ کی ترک ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
وزیر خارجہ کی ترک ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

نیویارک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو نیویارک میں ”گلوبل فوڈ سیکیورٹی کال ٹو ایکشن” کے حوالے سے وزارتی اجلاس کے موقع پر اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کی۔

دونوں ممالک کے درمیان شاندار دوطرفہ شراکت داری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے ترکی کے ساتھ وسیع تر تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال نومبر میں پاکستان اور ترکی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ شایان شان طریقے سے منائی جائے گی۔

وزیر خارجہ نے جموں و کشمیر کے تنازع پر ترک حکومت کی ثابت قدم حمایت اور اصولی موقف پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے غیر قانونی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر مختلف بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ترکی کے کردار اور شراکت کو سراہا۔

مزید پڑھیں:ہائی پروفائل کیسز، سپریم کورٹ کا نیب کیسز میں تقرر و تبادلے روکنے کا حکم

بلاول نے افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے ترکی کی حمایت کو بھی سراہا۔ دونوں اطراف نے اقتصادی تعاون کو بڑھانے اور پاکستان ترکی تجارتی تعلقات کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Related Posts