گورنرسندھ عمران اسماعیل بالآخر 14 ماہ بعد گورنر ہاوس منتقل ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

Governor Sindh Imran Ismail visits Hyderabad with a delegation today

کراچی:گورنر سندھ عمران اسماعیل 14ماہ بعد اپنے ذاتی گھر سے اہل خانہ کے ہمراہ گورنر ہائوس منتقل ہو گئے ہیں۔

عمران اسماعیل گورنر ہائوس کے فیملی ونگ کے بجائے اپنے اسٹاف افسر کے سرکاری مکان میں رہائش پذیر ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل 15 دن قبل ڈیفنس میں واقع اپنے گھر سے باقاعدہ طور پر گورنر ہائوس میں منتقل ہوئے۔

مزید پڑھیں : گورنر سندھ عمران اسماعیل کی کے فور منصوبے کے خلاف گڑبڑ کرنے والوں کو وارننگ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اعلان کیا تھا کہ وہ منصب سنبھالنے کے بعد گورنر ہائوس میں رہائش اختیار نہیں کریں گے، بلکہ اپنے ذاتی گھر میں ہی رہ کر حکومت کی کفایت شعاری مہم کو پروان چڑھائیں گے۔

گورنر بننے کے بعد وہ 14 ماہ تک ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی میں اپنے گھر میں مقیم رہے اور روزانہ آفیشل مصروفیات کے لیے گورنر ہائوس آتے تھے۔

ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل گورنر ہائوس میں اپنی منتقلی کو میڈیا سے چھپانا چاہتے تھے اور اس سلسلے میں متعلقہ افراد کو خصوصی ہدایات بھی دی گئی تھیں۔

Related Posts