گورنر سندھ عمران اسماعیل کی کے فور منصوبے کے خلاف گڑبڑ کرنے والوں کو وارننگ

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم کراچی میں جلد پانچ منصوبوں کا افتتاح کریں گے، گورنر سندھ عمران اسماعیل
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے وزیر اعظم کراچی میں جلد پانچ منصوبوں کا افتتاح کریں گے، سندھ حکومت کی صفائی مہم میں ان کے ساتھ ہیں۔

کراچی:گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کے نوکریوں سے متعلق بیان کو صحیح انداز میں نہیں سمجھا گیا، حکومتیں ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے نجی شعبے کو بھی وسائل مہیا کرتی ہیں،، بڑے افسوس کی بات ہے جب بھی کوئی مشکل پڑے تو ہم فورسز کی طرف دیکھتے ہیں۔

پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کی 68ویں برسی کے موقع پرگورنرسندھ بدھ کی صبح ان کی آخری آرام گاہ پر پہنچے اور فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ جب بھی کوئی مشکل پڑے تو ہم فورسز کی طرف دیکھتے ہیں سیلاب آئے یا طوفان آئے، حکومتی ادارے کتے مارنے کے لیئے بھی کچھ نہیں کر رہے کل کتے کو مارنے کے لئے بھی فورسز کو آپریشن کرنا پڑا تھا۔

انہوں نے کہاکہ فواد چوہدری کے بیان کو درست طریقے سے سمجھا نہیں گیا، ان کا مطلب یہ تھا کہ ماضی میں نوکریاں سیاسی بنیادوں پر دی جاتی تھیں، جس سے ادارے تباہ ہو جاتے تھے۔

گورنر سندھ نے دوٹوک الفاظ میں کے فور منصوبے کے خلاف گڑبڑ کرنے والوں کو تنبیہ بھی کرتے ہوئے کہا کہ جس کسی نے کے فور منصوبے میں گڑبڑ یا چوری کی ہے وہ بچ نہیں سکتے،کے فور ضرور بنے گا۔انہوں نے کہا کہ قائدِ اعظم اور شہید ملت لیاقت علی خان کے ویژن کو آگے بڑھا رہے ہیں، بھارت میں اقلیت کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے جبکہ پاکستان میں انہیں گلے لگایا گیا ہے۔

Related Posts