لاہور: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کاکہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کو آسان نہیں لے سکتے، انہوں نے کہا کہ سیریز کے لئے کھلاڑی پُر جوش ہیں۔
ثقلین مشتاق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کھلاڑی موسم کے مطابق خود کو تیار کر رہے ہیں۔کوئی بھی سیریز ہو آسان نہیں لی جا سکتی، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے پُر جوش ہیں۔
ثقلین مشتاق کاکہنا تھا کہ بابر اعظم کی انفرادی اور بحیثیت کپتان پرفارمنس کا گراف بہتری کی طرف گامزن ہے، وہ مکمل کپتان ہے اور مزید بہتر ہورہا ہے۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ سب کھلاڑی ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں اور سپورٹ کرتے ہیں۔ کوشش ہے تینوں فارمیٹ میں پاکستان ٹیم ٹاپ تھری میں ہو۔
مزید پڑھیں:پاکستان نے سری لنکا کو 73 رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








