محکمہ موسمیات نے ملک میں شدید گرمی کی پیش گوئی کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

محکمہ موسمیات نے ملک میں شدید گرمی کی پیش گوئی کردی
محکمہ موسمیات نے ملک میں شدید گرمی کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے اگلے کچھ دنوں میں ملک کے تمام علاقوں میں شدید گرم موسم کی پیش گوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 9 جون تک دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں اضافہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کے حوالے سے کہا کہ آنے والے دنوں میں ملک میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا، اس دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، سندھ اور بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافے کی وجہ سے ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہنے کا اندیشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی رہنما کی نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی، دفترِ خارجہ کی مذمت

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ دوپہر یا شام میں طوفان اور گرد آلود ہواؤں کے بعد درجہ حرارت میں زیادہ اضافہ کا امکان ہے جس کے نتیجے میں ہفتہ بھر جاری رہنے والی ہیٹ ویو آبی ذخائر، کھڑی فصلوں اور پودوں پر پانی کے لیے پانی کے دباؤ کا باعث بن سکتی ہے۔

Related Posts