آئی سی سی کی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری، بابراعظم کی ترقی

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی سی سی کی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری، بابراعظم کی ترقی
آئی سی سی کی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری، بابراعظم کی ترقی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی پلیئرز رینکنگ میں ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔

نئی ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لابوشین کی پہلی پوزیشن برقرار۔ انگلینڈ کے جوروٹ چوتھے سے دوسرے نمبر پر آ گئے۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر جبکہ نیوزیلینڈ کے کپتان کین ولیمسن دو درجے تنزلی کے ساتھ پانچویں نمبر پر چلے گئے۔

بالرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار، بھارت کے روی چندرن ایشون کی دوسری پوزیشن جبکہ نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔

بھارت کے جسپریت بمرا ایک درجے تنزلی کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

Related Posts