مسلسل 800کلومیٹر تک نان اسٹاپ دوڑ، نوجوان کھلاڑی مسعود خان نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

مسعود خان
(فوٹو: آن لائن)

ملک کے مایہ ناز نوجوان کھلاری مسعود خان نے پشاور سے اسکردو تک مسلسل 800 کلومیٹر طویل نان اسٹاپ دوڑ کی تکمیل کے ساتھ ایک عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسعود خان نے یہ غیرمعمولی کارنامہ دشوار گزار قراقرم ہائی وے کے کٹھن اور پہاڑی راستوں، سخت موسمی حالات اور دریائے سندھ کے دلکش مناظر کا نظارہ کرتے ہوئے کامیابی سے سرانجام دیا۔

مایہ ناز ایتھلیٹ مسعود خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فاصلہ کم و بیش 9روز میں طے کیا اور مسلسل دوڑ اور جسمانی تھکن کے باوجود ہمت نہیں ہاری۔ مسعود خان کے مطابق وہ اس سے قبل چین، جاپان اور روس سمیت مختلف عالمی مقابلوں میں وطن کا نام روشن کرچکے ہیں۔

مسعود خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد تمغے جیتے ہیں تاہم 800 کلومیٹر تک مسلسل دوڑ کا یہ کارنامہ نہ صرف ان کیلئے بلکہ پورے ملک کیلئے باعثِ افتخار ہے۔ مسلسل دوڑ کے دوران قدم لڑکھڑائے تاہم پاکستان اور قوم کی خاطر ہمت نہیں ہاری اور ریکارڈ کو مکمل کیا۔

Related Posts