پاکستان کی ون ڈے ٹیم ورلڈ کپ کو مدنظر رکھ کر تیار کر رہے ہیں۔ہیڈ کوچ

تازہ ترین

تازہ ترین

مائیک ہیسن
(فوٹو: آن لائن)

قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کو خاص طور پر مڈل اوورز کے دوران اپنی بیٹنگ کو زیادہ مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔ہم پاکستان کی ون ڈے ٹیم ورلڈ کپ کو مدنظر رکھ کر تیار کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ آئندہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کو سامنے رکھتے ہوئے ون ڈے اسکواڈ کی تشکیل پر مسلسل کام کیا جا رہا ہے، اور ٹیم مینجمنٹ کی کوشش ہے کہ اگلے ڈیڑھ سال میں ایک مضبوط اور متوازن ون ڈے ٹیم تیار کی جائے۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بتایا کہ حال ہی میں منعقد ہونے والے وائٹ بال کیمپ نے نئے اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کا اچھا موقع فراہم کیا۔ نوجوان کرکٹرز میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، تاہم انہیں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے مزید وقت اور سخت محنت درکار ہوگی۔

مائیک ہیسن نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینا ضروری ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان کی ترقی کیلئے صبر اور اعتماد کا مظاہرہ بھی کرنا ہوگا۔ٹیم کی توجہ پاور پلے کے دوران زیادہ وکٹیں حاصل کرنے اور بولنگ میں تسلسل پیدا کرنے پر مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری سے مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف آنے والی سیریز نوجوان کھلاڑیوں کیلئے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا اہم موقع ہوگی۔آسٹریلیا ایک مضبوط حریف ہے، اس لیے شائقین کو چاہیے کہ وہ ٹیم اور خاص طور پر نئے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں۔

Related Posts