آرمی چیف کی زیر صدارت 80 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد

تازہ ترین

تازہ ترین

آرمی چیف کی زیر صدارت 80 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد
آرمی چیف کی زیر صدارت 80 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں 80 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری کے حوالے سے ذمہ داریاں پوری کرینگے۔ کانفرنس میں کور کمانڈرز، پرنسپل سٹاف آفیسرز اور پاکستان آرمی کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران آرمی چیف نے آپریشن ردالفساد کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اب تک کی کامیابیوں کو سراہا۔ فارمیشن کمانڈرز کے دوران شرکاء کو پیشہ ورانہ امور، قومی سلامتی کے چیلنجز اور جوابی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

سپہ سالار نے کہا کہ پاک فوج ایک پیشہ ور ادارہ ہونے کے ناطے پاکستان کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ایک مقدس فریضہ کے طور پر پوری کرے گی۔

مزید پڑھیں:آرمی چیف نے افسران، جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا

آرمی چیف نے جیو اسٹریٹجک ماحول کو تیار کرنے سے متعلق آپریشنل تیاری کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر خصوصی زور دیا۔

Related Posts