تمام حکومتی اقدامات فیل، لوڈ شیڈنگ بے قابو

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم نہ ہوسکی، کراچی، لاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں بھی لوڈ شیڈنگ 6 سے 10 گھنٹوں تک پہنچ گئی۔

وزارت بجلی کے حکام کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 6 ہزار میگاواٹ ہوگیا ہے، کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے عام شہریوں کے ساتھ کاروباری افراد بھی شدید متاثر ہیں، اس کے ساتھ خریداروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، عوام نے فوری طور پر لوڈ شیڈنگ کے خاتمےکا مطالبہ کیا ہے۔

حیدرآباد اور لاڑکانہ سمیت سندھ کےکئی شہروں میں بھی گھنٹوں بجلی غائب رہ رہی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے چھوٹے شہروں اور دیہات میں 8 سے 10 گھنٹےکی لوڈشیڈنگ جاری ہے، راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 6،6 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے جس سے پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔

پشاور کے شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 17 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

Related Posts